اردو
Monday 25th of September 2017
code: 84064
شہدائے منٰی کی برسی کے موقع پر بلتستان میں تعزیتی پروگرام

کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شمالی علاقے بلتستان میں شہدائے منٰی کی دوسری برسی کے موقع تعزیتی پروگرام قمراہ کی مرکزی عیدگاہ میں منعقد ہوا جس میں علمائے کرام اور اہم سیاسی اور مذھبی شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تعزیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے شہدائے منٰی کوخراج تحسین پیش کیا۔ مقررین نے پاکستان کے نامور عالم دین اور شہید منٰی علامہ ڈاکٹرغلام محمد فخرالدین کی شہادت کو پاکستان بالخصوص گلگت بلتستان کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ۔ انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ جس انداز سے سانحہ منٰی پیش آیا وہ محض اتفاق و حادثہ نہیں ہوسکتا بلکہ اس کے پیچھے منظم سازش ہونے کے امکانات کو کبھی مسترد نہیں کیا جاسکتا۔

اس افسوسناک اور اندوہناک واقعے میں مسلمان سائنسدانوں، علماء اور مفکرین کی شہادتیں اس بات کی غمازی کرتی ہیں یہ معاملہ اتنا سادہ نہیں ہے۔ مقررین نے علامہ ڈاکٹر غلام محمد فخرالدین کی شہادت کو ملت اسلامیہ اور ملت پاکستان کے لئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا۔

شیخ مختارعلی نے شیخ غلام محمد کی شہادت کو گھناونی سازش قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ شیخ غلام محمد فخرالدین ہر سال دفتر رہبری کی جانب سے تبلیغ و ترویج دین کے لئے حج پر تشریف لے جاتے تھے۔ آل سعود کی تکفیری حکومت شیخ غلام محمد فخرالدین کے نظریئے اور سعودی عرب میں تبلیغی خدمات سے خائف تھی۔ انہوں نے کئی بار نام نہاد مفتیوں سے علمی مبارزہ کرکے اسلام محمدی کی حقیقی تشریح کی تھی۔ یہی وجہ تھی کہ آل سعود کی حکومت نے باقاعدہ سازش کے تحت انہی راستوں کو بند کیا، جن پر دنیائے اسلام کی نامور شخصیات حج پر تشریف لائی ہوئی تھیں، ان میں سائنسدان بھی تھے۔

تعزیتی پروگرام سے شیخ اکبر علی مخلصی پرنسپل جامعہ طوسی، شیخ الیاس سربراہ نورالہدیٰ فاونڈیشن، ایم ڈبلیو ایم جی بی رہنماء شیخ احمد علی نوری اور معروف عالم دین سربراہ مجلس وحدت مسلمین آغا علی رضوی نے بھی خطاب کیا۔ واضح رہے کہ منٰی کے افسوسناک اور اندوہناک واقعے میں مسلمان سائنسدانوں، علماء اور مفکرین سمیت ہزاروں حجاج کرام شہید ہوئے۔

user comment
 

latest article

  عراق کی مزاحمتی جماعتیں امام خامنہ ای کے زیر قیادت کام کررہی ...
  صحرائے سینا میں مصر کے 2 فوجی ہلاک
  نجف اشرف میں ’’بین الاقوامی غدیر میڈیا فیسٹیول‘‘ کے ...
  روہنگیا کے مسلمان مہاجرین ہندوستان کے قومی سلامتی کے لئے ...
  برما مسلمانوں پر جاری بربریت کے مقابلے میں اقوام عالم کی ...
  شہدائے مدافع حرم کے ’’بے سر کمانڈروں‘‘ کی یاد میں تقریب کا ...
  بحران شام کے آغاز پر رہبر انقلاب سے ملاقات کا حال از زبان سید ...
  میانمار میں تشدد اسلام اور بدھ مت کی لڑائی نہیں سیاسی جنگ ہے: ...
  بنگلا دیش نے سرحد پر باردوی سرنگیں بچھانے پر احتجاجاً ...
  داعشیوں پر مہلک اور کاری ضرب / شامی فورسز نے دیرالزورشہر کا ...